اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہجین کی مسجد پر حملہ کر کے اسے تباہ کرنے کا مقصد داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا رہا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل امریکی اتحاد نے سات دسمبر کو ہجین کے ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے حالیہ ہفتوں کے دوران ہجین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔
امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد، بحران شام کے آغاز سے اب تک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا آیا ہے اور اس نے متعدد بار شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔
شام کی حکومت، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل، دونوں سے تحریری طور پر مطالبہ کر چکی ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے غیر قانونی حملوں کو فوری طر پر بند کرایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲